جمعرات 29 جنوری 2026 - 21:05
شیعہ علمائے کونسل بنگلہ دیش کی رہبر معظم انقلاب اور ایران اسلامی کی بھرپور حمایت کا اعلان

حوزہ / شیعہ علمائے کونسل بنگلہ دیش نے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے مقامِ عظمیٰ ولایت سے مکمل حمایت اور اطاعت کا اعلان کیا ہے اور جمہوری اسلامی ایران کے خلاف امریکی حکومت کی فوجی سرگرمیوں، کھلی دھمکیوں اور غیرقانونی اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علمائے کونسل بنگلہ دیش نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مقامِ عظمیٰ ولایت سے مکمل حمایت اور اطاعت کا اعلان کیا اور جمہوری اسلامی ایران کے خلاف امریکی حکومت کی فوجی سرگرمیوں، کھلی دھمکیوں اور غیرقانونی اقدامات کی شدید مذمت کی۔ اس کونسل نے ان اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور خطے اور دنیا کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ اس بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسمہ تعالیٰ

قال الله سبحانه تعالی: فَقُتِلُوا أَئِمَّةَ الْکُفْرِ إِنَّهُمْ لَا أَیْمَنَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ یَنتَهُونَ

ہم بنگلہ دیش کے شیعہ علما نہایت تشویش کے ساتھ مشاہدہ کر رہے ہیں کہ ایک بار پھر خونخوار اور مجرم امریکی حکومت نے تمام بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کو پامال کرتے ہوئے دیوانہ وار لشکر کشیوں اور خطرناک ترین فوجی سازوسامان اور انسانیت دشمن ہتھیاروں کے انبار لگا کر جمہوری اسلامی ایران کی سرحدوں کا محاصرہ کر لیا ہے۔ یہاں تک کہ وہ علانیہ طور پر شیعہ مسلمانوں کے عظیم مرجع اور عالمِ اسلام کے ولی امر کی جان کے خلاف سازش کی باتیں بھی کر رہا ہے۔

ہم مقامِ عظمیٰ ولایت سے مکمل حمایت اور ان کی اطاعت کا اعلان کرتے ہوئے امریکی حکومت اور اس کے بے شرم حامیوں کی ان خطرناک سرگرمیوں اور غیرقانونی دھمکیوں کی سخت مذمت کرتے ہیں اور جمہوری اسلامی ایران کے نظام کے خلاف ہر قسم کی سازشوں اور فوجی اقدامات کے غیرمشروط خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

شیعہ علمائے کونسل بنگلہ دیش کا ماننا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کے یہ شرارت آمیز اقدامات ایک نہایت خطرناک، ناعاقبت اندیش کھیل اور عالمی صہیونیت کی خواہشات کی اندھی پیروی ہیں اور یہ بین الاقوامی قوانین اور حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

دنیا کے عوام جانتے ہیں کہ عالمی شیطان امریکہ کا سیاہ ریکارڈ دنیا بھر میں بے گناہ انسانوں کے خون سے آلودہ ہے۔ یہی امریکہ ہے جو دنیا کے مختلف ممالک میں دہشت گردی، تشدد، فتنہ و فساد اور بدامنی کا منبع اور سرچشمہ ہے۔ ایران میں حالیہ واقعات اس دعوے کی واضح دلیل ہیں لہٰذا شیعہ علمائے کونسل عالمی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ امریکی حکومت کی خونریزیوں اور دیوانگیوں کے مقابلے میں مضبوطی سے کھڑے ہوں اور مشرقِ وسطیٰ میں ایک اور خونریز قتل گاہ کے قیام کو روکیں۔

شیعہ علمائے کونسل بنگلہ دیش ایک بار پھر جمہوری اسلامی ایران، اس کے عظیم الشان رہبر اور اس کے عوام کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعلان کرتی ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ اپنے دفاع کا حق ایرانی قوم کا مسلم اور جائز حق ہے۔ امریکہ کی یہ فوجی سرگرمیاں اور اقدامات بین الاقوامی جارحیت کے جرم کے زمرے میں آتے ہیں کیونکہ ان کی کسی بھی قسم کی دفاعی قانونی حیثیت موجود نہیں۔

آخر میں ہم انقلاب اسلامی کے عظیم رہبر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایرانی قوم اور امتِ مسلمہ کو آزادی اور حریت کا درس دیا اور عالمی مستکبرین کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے خلاف ڈٹ جانا شرف اور عزت کا باعث قرار دیا اور پوری صلابت کے ساتھ پیش گوئی فرمائی کہ: “امریکہ کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا۔” ان شاء اللہ یہ جارح قوتیں اس بار بھی واقعۂ طبس سے بھی زیادہ تلخ انجام سے دوچار ہوں گی۔

نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِیبٌ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِینَ

والسلام

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha